بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

کنگنا رناوت کی حالیہ تصویر سے اس وقت سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی جب وہ سبز چوڑیوں اور گلے میں منگل سوتر (ہندو مذہب میں خاتون کے شادی شدہ ہونے کی علامت سمجھا جانے والا ہار) پہنی نظر آئیں۔

اس روایت پسندانہ انداز نے یہ قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ شاید کنگنا رناوت نے خفیہ طور پر شادی کر لی، تاہم اُنہوں نے انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خفیہ شادی نہیں کریں گی اور یہ ہار صرف ا’ن کے کردار کا حصہ تھا۔