تفریح
خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر نے ایک بار پھر ہالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے 18 سال بعد مارول کی دنیا میں واپسی کر لی۔
اداکار فاران طاہر مارول سٹوڈیوز کی مشہور سیریز ’ویژن کویسٹ‘ کی چھٹی قسط میں ایک بار پھر ولن کے کردار میں نظر آئے ہیں۔
اداکار نے 2008 کی بلاک بسٹر فلم ’آئرن مین‘ میں رضا نامی خطرناک ولن کا کردار ادا کیا تھا جس نے ٹونی اسٹارک کو اغوا کیا تھا، اب 18 سال بعد فاران طاہر اسی کردار کے ساتھ واپس آئے ہیں، تاہم اس بار ان کا انداز اور حلیہ پہلے سے مختلف ہے۔
سیریز کی نئی قسط میں وہ مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ویژن کو پکڑنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
مارول کی دنیا میں فاران طاہر کی طویل عرصے بعد واپسی پاکستانی شوبز انڈسٹری کیلئے بھی ایک قابلِ فخر خبر ہے، کیونکہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی فنکاروں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔