پاکستانی ماڈل اسرا عاشہ خان نے اداکار زیب خان سے شادی کرلی

پاکستانی ماڈل اسرا عاشہ خان نے اداکار زیب خان سے شادی کرلی

رئیلیٹی شو سے شہرت پانے والی ماڈل اسرا عائشہ خان نے اداکار اور شو کے ساتھی کھلاڑی زیب خان سے شادی کی ہے۔

جوڑے کی جانب سے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔

تصویروں میں اسرا کو سفید اور گولڈن رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ماڈل نے ہلکے میک اپ اور ہلکی جیولری کا انتخاب کیا۔

اس کے ساتھ ہی زیب خان سفید شلوار قمیض کے ساتھ ساتھ جامنی اور نیلے رنگ کا کوٹ پہنے نظر آئے۔

جوڑے کو ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔