تازہ ترین
  • بریکنگ :- عرب اتحادکےیمنی شہرمارب میں حملے، 70سےزائدحوثی باغی ہلاک
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں حوثی باغیوں کےٹھکانوں پر 24حملےکیےگئے،ترجمان عرب اتحاد

اداکار ویویک اوبرائے کی موت کی خبریں جعلی قرار

Published On 20 April,2021 05:24 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے سوشل میڈیا پر اپنی موت کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ویویک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے جس کے بعد نام کی مماثلت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے کورونا وائرس کے باعث دنیا سے رخصت ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ان جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے کا بیان سامنے آگیا۔

ویویک اوبرائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ چنائے کے ہسپتال میں میرے داخل ہونے کی خبریں بالکل بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ میں یہاں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں ممبئی میں اپنی فیملی کے ہمراہ بالکل صحت مند اور محفوظ ہوں۔

ویویک اوبرائے نے کہا کہ تامل اداکار ویویک کی اچانک موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا اور میں اس موقع پر اداکار کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار ویویک 59 سال کی عُمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسے تھے۔