جعلی خبریں
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھنے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے آج سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائےخزانہ کو بریفنگ دی جس میں انہوں نے پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھنے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا، وزیرخزانہ سے متعلق ٹی وی چینلز پرچلنے والی خبریں درست نہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد اورنگزیب نے عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے رحجان سے آگاہ کیا تھا لیکن وزیر خزانہ نے پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافے پر بیان نہیں دیا۔