جعلی خبریں
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کی تردید کر دی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکا ورلڈ کپ کی میزبانی کے دوران ایران کی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک امریکی اہلکار کی جانب سے یہ تجویز زیر بحث آئی تھی کہ جنگ سے متاثرہ ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کیا جا سکتا ہے حالانکہ اٹلی اس ایونٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا۔
امریکی وزیر خارجہ روبیو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسئلہ ایران کے کھلاڑی نہیں ہیں، مسئلہ وہ دوسرے لوگ ہیں جنہیں ہم ان کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن نے ایرانی ٹیم کو ایونٹ میں شرکت سے روکنے کی کوئی درخواست نہیں کی۔