پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 99 کیسز سامنے آ گئے، صوبہ بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 206 ہو گئی، صوبے میں ڈینگی سے اب تک 7 اموات ہوچکی ہیں۔
محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بنوں میں ڈینگی سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کے بعد صوبہ بھر میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 7 ہو گئی ہے، رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 99 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔
صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 206 ہو گئی ہے، ہسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 252 مریض زیرعلاج ہیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں سب سے زیادہ 27 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔