پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 267 کیس سامنے آگئے، صوبہ بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار253 ہوگئی، صوبے میں ڈینگی سے اب تک 8 اموات ہوچکی ہیں۔
محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید 267 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار 253 ہوگئی ہے۔
مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 125 مریض زیرعلاج ہیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں سب سے زیادہ 183 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، صوبہ بھر میں ڈینگی سے اب تک 8 اموات ہوئی ہیں۔