پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 167 کیس سامنے آ گئے۔ صوبہ بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 257 ہو گئی۔
محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے مزید 167 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 257 ہوگئی ہے۔
مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 150 مریض زیرعلاج ہیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں سب سے زیادہ 131 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، صوبے میں ڈینگی سے اب تک 9 اموات ہوچکی ہیں۔