پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 136 کیس سامنے آ گئے، صوبہ بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 393 ہو گئی۔
محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کے مزید 136 کیس رپورٹ پوئے جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 393 ہوگئی ہے، مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طورپرڈینگی کے103 مریض زیرعلاج ہیں۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں سب سے زیادہ 103افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 27 ہو گئی ہے، صوبے میں ڈینگی سے اب تک 9 اموات ہوچکی ہیں۔