پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے مزید 52 کیسز سامنے آ گئے، مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 52 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 169 ہو گئی۔
مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے45 مریض زیرعلاج ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں مزید 29 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 5ہزار 398 ہوگئی ہے۔