پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 54 کیس سامنے آ گئے، مریضوں کی تعداد 10 ہزار 223 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کےمزید 54 کیس رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار223 ہوگئی ہے، مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 40 مریض زیرعلاج ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں مزید 36 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 5ہزار 434 ہوگئی ہے ۔