پنجاب میں ڈینگی سے اموات کا سلسلہ جاری، مزید 4 افراد جاں بحق

Published On 26 November,2021 12:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں ڈینگی سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے مزید 147 مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 24 ہزار 605 ہو گئی ہے۔ سب سے زیادہ کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے جہاں کیسز کی مجموعی تعداد 17ہزار 618 ہے۔

رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 133 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
 

Advertisement