پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ سے متعلق علاج معالجے پر حکومت اور ڈاکٹر آمنے سامنے آ گئے، ڈاکٹروں نے صحت کارڈ کے تحت غیر معیاری ادویات کی فراہمی سمیت دیگر تحفظات کا اظہار کر دیا، صوبائی وزیر صحت کہتے ہیں ادویات تجویز کرنا ڈاکٹروں کا کام ہے۔
سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں نے صحت کارڈ سے متعلق تحفظات کا اظہار کر دیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق صحت کارڈ کے تحت ہونے والے آپریشنز میں سرجری کے غیر معیاری آلات استعمال کئے جا رہے ہیں جبکہ ادویات بھی غیرمعیاری دی جارہی ہیں۔
صوبائی وزیرصحت کا معاملے سے متعلق کہنا ہے کہ مسائل اورمشکلات کا سامنا ہے تاہم اس کےلیےاقدامات اٹھائے جارہے ہیں، صوبائی وزیر نے ادویات اور سرجری سے متعلق معاملہ ڈاکٹروں پرڈال دیا۔
ڈاکٹروں کی جانب سے صحت انصاف کارڈ میں بے قاعدگیوں سے متعلق تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔