ہنگو: (دنیا نیوز) ہنگو میں پولیو مہم کے سلسلہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی۔
ڈپٹی کمشنر فضل اکبر کے مطابق ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، ہر قسم کا اسلحہ لہرانے، وال چاکنگ، لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا دفعہ 144 پولیو مہم کے سلسلے میں لگائی گئی ہے، دفعہ 144 دو سے 6 اکتوبر تک رہے گی۔