لاہور : (دنیانیوز) پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 172 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ترجمان محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 157، لاہور سے 8 جبکہ جہلم سے 2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔
ترجمان نے بتایا کہ گوجرانوالہ، چکوال، اٹک، سرگودھا اور اوکاڑہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔
ترجمان محکمہ صحت کےمطابق صوبے میں ایک ہفتہ میں 904، رواں سال اب تک 3771 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔