لاہور: (دنیانیوز) پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 80 کیسز رپورٹ ہوئے.
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 74 جبکہ لاہور سے 3 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔
ترجمان نے بتایا کہ اٹک، چکوال اور ساہیوال سے ایک، ایک نئے مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔
ترجمان محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کے ایک ہفتہ میں 838، رواں سال اب تک 4297 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔