خیبر پولیس نے پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا

Published On 07 February,2025 07:13 pm

پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پولیس نے پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ٹاکیہ پوسٹ کے قریب پولیو ڈیوٹی کےلئے موجود اہلکاروں پردہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔

ناکہ بندی پر موجود پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے چند روز قبل جمروت میں بھی دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کیا جیسے مقامی پولیس نے ناکام بنایا تھا۔