صحت
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کہ دعوتیں اڑائیں لیکن احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔
ماہرین صحت نے کہا کہ گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھیں، گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی ہوسکتی ہے، عیدالاضحیٰ کے فوری بعد گیسٹرو کیسز میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔
ماہرین صحت کا مزید کہنا ہے کہ شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دل کے مریض خصوصی احتیاط کریں۔