بنوں میں بم دھماکہ، ایم ایم اے امیدوار سمیت 8 زخمی

بنوں میں بم دھماکہ، ایم ایم اے امیدوار سمیت 8 زخمی

پولیس کے مطابق پی کے 89 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ملک شیرین کا قافلہ بنوں کے علاقے تختی خیل بکا خیل سے گزررہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں امیدوار ملک شیرین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے فوری بعد امدادی ادارے موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوع سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔