لاہور: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمن کی پلان بی پر عملدرآمد کرنے کی دھمکی کے بعد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس ایوان وزیراعلی میں سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس میں آئی جی پنجاب پولیس، وزیر قانون بشارت راجہ، وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری اور امن و امان کے قیام کے ذمہ دار اداروں کے دیگر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
پنجاب حکومت صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لے گی، اجلاس میں آزادی مارچ والوں کی جانب سے پلان بھی کی دھمکی کا بھی جائزہ لیا جائے گا، صوبہ بھر میں سڑکوں کو رواں دواں رکھنے بارے حکمت عملی طے کی جائے گی۔