کراچی: سرجانی ٹاؤن میں ٹرک سے اتارتے ہوئے بیل پھسل کر گر گیا، قربانی کرنا پڑ گئی

Last Updated On 25 July,2020 06:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عید قرباں سے پہلے قربانی کرنا پڑ گئی، قربانی کے بھاری جانوروں کواتارنے کاغلط طریقہ جانوروں کونقصان پہنچانے لگا۔ سرجانی ٹاون میں ٹرک سے اتارتے ہوئے بیل پھسل کر گر گیا۔ قربانی فوری کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں 3 لاکھ روپے مالیت کا جانور ٹرک سے اتارتے ہوئے پھسل کر گیا۔ بیل کے گرنے سے اس کی پچھلی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

خریدار کا کہنا ہے کہ بیل گزشتہ شب ہی پورے دن کی تگ و دو کے بعد ساڑھے تین لاکھ روپے کاخریداتھا۔۔ بیل کی تکلیف برداشت نہیں ہوئی اس لیئے اسے اس ہی وقت ذبح کردیا۔

خریدار نے مزید کہا کہ قربانی کے جانورکو گاڑی میں چڑھاتے اوراتارتے ہوئے احتیاط کی جائے۔انتہائی محنت اورمحبت سے خریدے گئے جانورکووقت سے پہلے ذبح کرتے ہوئے شدیدرنج ہوا۔
 

Advertisement