سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، پلواما میں قابض فوج نے مزید ایک کشمیری شہید کر دیا، نوجوان کو سرچ آپریشن کی آڑ میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نئے واقعے میں ضلع پلواما میں قابض فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا، بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو سرچ آپریشن کی آڑ میں گولیوں کا نشانہ بنایا جبکہ ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ کشمیریوں نے بھارتی کارروائیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ناجائز قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سرچ آپریشن دوسرے اضلاع میں بھی جاری ہے جبکہ وادی بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس تاحال معطل ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل چرار شریف میں بھی ایک نوجوان کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کر دیا گیا تھا۔