وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گلگت بلتستان میں کامیابی پر پی ٹی آئی امیدواروں کو مبارکباد

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گلگت بلتستان میں کامیابی پر پی ٹی آئی امیدواروں کو مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ثابت ہو گیا کہ عوام شفاف اور خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں، واضح ہو گیا کہ تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے، تحریک انصاف کی کارکردگی کی بدولت گلگت بلتستان کے عوام نے الیکشن میں سرخرو کیا، کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا گلگت بلتستان کے الیکشن میں فتح شفاف پاکستان کی جیت ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں، سابق ادوار میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کی منفی سیاست دفن ہوگئی ہے، چوروں اور لیٹروں کی منفی سیاست کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے۔