وزیراعظم کی فیصل آباد آمد، تاجروں، ٹیکسٹائل مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز سے ملاقاتیں

وزیراعظم کی فیصل آباد آمد، تاجروں، ٹیکسٹائل مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز سے ملاقاتیں

 وزیراعظم عمران خان نے صنعتکاروں کی بجلی نہ ملنے کی شکایات فوری دور کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے کشمیر پل انڈر پاس، لنگر خانے اور لائلپور کمپکلیس کا بھی افتتاح کیا۔

عمران خان ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اور وزیراعلی عثمان بزدار فیصل آباد کے ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے میں خطاطی کی نمائش دیکھیں گے۔ وزیراعلی عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وزیراعلی عثمان بزدار بزنس کمیونٹی اور ایکسپورٹرز سے خطاب کریں گے۔