ڈسکہ: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومتی غنڈوں نے ڈسکہ میں ایک پولنگ سٹیشن پر فائرنگ کی، پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ ٹرن آوٹ کم ہو۔
ڈسکہ میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا کا کہنا تھا کہ گیس، بجلی چوروں کے خلاف عوام آج ووٹ دیں گے، لوگ باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔ ووٹرز کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمارے کارکنان کے آنے پر حکومتی جماعت کے غنڈے چلے گئے۔ پی ٹی آئی کے پولنگ سٹیشن ویران پڑے ہیں۔ ہر طرف شیر کی آواز آ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن کا نتیجہ عوام کی رائے ہو گا، سلیکٹڈ ٹولے کے خلاف عوام ووٹ دیں گے۔ جو 5 بجے تک ووٹ نہ ڈال سکیں وہ پولنگ سٹیشن کے اندر رہیں۔ پولنگ سٹیشن میں موجود افراد 8 بجے تک ووٹ ڈال سکتے ہیں۔