اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نامور صحافی ابصار عالم پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
وزیر داخلہ نے ابصار عالم پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو فون کرکے فائرنگ میں ملوث شخص کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ابصار عالم پر فائرنگ کرنے والے قانون سے بچ نہیں سکیں گے، وہ بہت جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔