آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیگم نسیم ولی کی وفات پر اظہار تعزیت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیگم نسیم ولی کی وفات پر اظہار تعزیت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی کی سوتیلی ماں بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے اہل خانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

 بیگم نسیم ولی خان دل اور شوگر کے عارضے میں مبتلا تھیں، علالت کے بعد آج خالق حقیقی سے جا ملیں۔ مرحومہ ایک بار قومی اسمبلی اور تین بار صوبائی اسمبلی کی رکن منتحب ہوئیں اور پہلی خاتون سیاستدان تھیں جو رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔ مرحومہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی اہلیہ اور اے این پی کے موجودہ مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی سوتیلی ماں تھیں۔ بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔