گرین لائن بسیں اکتوبر میں کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی: حلیم عادل شیخ

گرین لائن بسیں اکتوبر میں کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی: حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ کراچی کے تین بڑے نالوں پر وفاق کا اس پیکیج کے تحت کام مکمل ہوچکا ہے، گٹر، کچرے، صفائی کا کام بھی شہری حکومت سے لیکر وزیراعلیٰ کے ماتحت ہے، ایک بوند پانی بھی بلاول کی حکومت کراچی کو نہیں دے سکی، بلاول کو جھوٹ بولتے ہوئے تھوڑی سی حیاء اور شرم آنی چاہیے، بلاول ہاؤس میں جب شعلے جل رہے تھے تو اسے بجھانے بھی وزیراعظم کی فائر بریگیڈ آئی تھی، کراچی کے گٹروں پر اب وزیراعلیٰ کے ساتھ بلاول کی بھی تصاویر لگیں گی۔