تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کیلئے روڈ میپ بنا لیا

تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کیلئے روڈ میپ بنا لیا

تحریک انصاف کی قیادت نے صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کنونشز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ساتھ ساتھ ہی پارٹی کے ارکان اسمبلی اور وزرا کو بھی حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ٹاسک سونپ دیئے گئے۔ پی ٹی آئی وسطی پنجاب آج سے بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کنونشز کا آغاز کرے گی، پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری بلدیاتی انتخابات کنونشن سے خطاب کریں گے۔

پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کو فعال بنایاجائے گا، پارٹی ارکان اسمبلی، وزرا اور پارٹی عہدیداروں کو مضبوط امیدروں کی تلاش کا بھی ٹاسک دیدیا گیا۔

پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کے میدان میں بھرپور انداز سے جائے گی، آج سے کنونشز کاسلسلہ شروع کر رہے ہیں۔