کورونا کی چوتھی لہر میں مسلسل کمی، 24 گھنٹے کے دوران 554 نئے مریض

کورونا کی چوتھی لہر میں مسلسل کمی، 24 گھنٹے کے دوران 554 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 554 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار 271، سندھ میں 4 لاکھ 66 ہزار 432، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 38، بلوچستان میں 33 ہزار 138، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 370، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 543 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 412 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 3 لاکھ 21 ہزار 823 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 126 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 12 ہزار 687 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 783 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 312 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 868، سندھ میں 7 ہزار 534، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 693، اسلام آباد میں 937، بلوچستان میں 354، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔