کورونا مزید 7 افراد کی جان لے گیا، چوبیس گھنٹے کے دوران 411 نئے مریض

Published On 27 November,2021 08:10 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 704 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 886 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 411 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 876، سندھ میں 4 لاکھ 75 ہزار 97، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 888، بلوچستان میں 33 ہزار 471، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 601 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 542 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 18 لاکھ 76 ہزار 689 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 598 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 41 ہزار 589 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 935 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 704 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 15، سندھ میں 7 ہزار 620، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 830، اسلام آباد میں 952، بلوچستان میں 359، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement