بلاول بھٹو کا سانحہ سیالکوٹ کے مجرموں کو فی الفور سزائیں دینے کا مطالبہ

بلاول بھٹو کا سانحہ سیالکوٹ کے مجرموں کو فی الفور سزائیں دینے کا مطالبہ

اپنے ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ آج یورپی یونین سمیت پوری دنیا ہم سے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف اقدامات سے متعلق سوال کررہی ہے، سانحہ سیالکوٹ سے مثبت ملکی تاثر داؤ پر لگ چکا ہے، نمائشی کے بجائے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ شہید ہونے والے پنجاب پولیس کے اہل کاروں کے قاتلوں کی رہائی جیسے حکومتی اقدامات انتہاپسندوں کے حوصلے بڑھاتے ہیں، ملک میں نفرت انگیزی کے خاتمے کے لئے عوام کو انتہاپسندی کی جانب بہکانے والی سوچ کو نشانہ بنانا ہوگا۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ اگر نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل ہوجاتا تو سانحہ سیالکوٹ جیسے قابل مذمت واقعات رونما نہ ہوتے جبکہ انتہاپسندی کے جڑ سے خاتمے کے لئے ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مشترکہ سوچ اپنانا ہوگی۔