خیبر پختونخوا میں پی پی پی مؤثر قوت کے طور پر سامنے آئی:بلاول بھٹو

خیبر پختونخوا میں پی پی پی مؤثر قوت کے طور پر سامنے آئی:بلاول بھٹو

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جیالے امیدواروں کی حمایت کرنے والے عوام سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں انتھک محنت کرنے والے کارکنان کو شاباش دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میدان خالی نہ چھوڑنا ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے، خیبرپختونخوا میں جگہ جگہ جیالے امیدواروں نے بہترین مقابلہ کرکے حریف امیدواروں کو مشکلات سے دوچار کیا،پی پی پی امیدوار مزید محنت کریں، عام انتخابات میں بازی جیالوں کے ہاتھ میں ہوگی۔