'حساس علاقوں میں ری پولنگ پر امن طریقے سے کرانے پر اداروں کا شکریہ'

'حساس علاقوں میں ری پولنگ پر امن طریقے سے کرانے پر اداروں کا شکریہ'

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ری پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر پاکستان آرمی، ایف سی اور پولیس کے جوانوں کے تعاون کو سراہا۔

اعلامیہ کے مطابق سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ اور صوبائی انتظامیہ کے کردار کو سراہتے ہیں، پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل اہمیت کا حامل ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ملک میں جمہوری اقدار کی مضبوطی کے لئے یہ الیکشن انشاللہ اہم ثابت ہوں گے۔