75واں یوم آزادی پاکستانی نوجوانوں کے نام کرنا چاہتی ہوں: مریم نواز

75واں یوم آزادی پاکستانی نوجوانوں کے نام کرنا چاہتی ہوں: مریم نواز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ اللّہ تعالی پاکستان کو شاد و آباد رکھے، یہ یوم آزادی پاکستانی نوجوانوں کے نام کرنا چاہتی ہوں جن کے ہاتھ میں اس ملک کا مستقبل ہے، یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے۔

14 اگست پر ہم نے ایک مرتبہ پھر قوم کو متحد کیا ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 14 اگست پر ایک مرتبہ پھر ہم نے اتحاد اور محبت کے رنگوں کے ساتھ قوم کو متحد کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہراہ دستور پر موجود پارلیمنٹ عوام کی امنگوں، آرزوؤں اور تمناؤں کا مرکز ہے جس کے سامنے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں،   عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان  ۔