اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 14 اگست پر ایک مرتبہ پھر ہم نے اتحاد اور محبت کے رنگوں کے ساتھ قوم کو متحد کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہراہ دستور پر موجود پارلیمنٹ عوام کی امنگوں، آرزوؤں اور تمناؤں کا مرکز ہے جس کے سامنے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں، عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان ۔
14اگست پر ایک دفعہ پھر ہم نے اتحاد اور محبت کے رنگوں کے ساتھ قوم کو متحد کیا، شاہراہِ دستور پر موجود پارلیمنٹ عوام کی امنگوں، آرزوؤں اور تمناؤں کا مرکز ہے جس کے سامنے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ "عزم عالی شان،شاد رہے پاکستان" #PakistanAt75 pic.twitter.com/zIOfDeopYO
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 14, 2022