کراچی: (دنیا نیوز)دنیا بھر سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے، اسی تسلسل میں انڈونیشیا بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عالمی کوششوں میں شامل ہوگیا، انڈونیشیا کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔
انڈونیشیا کی جانب سےسیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ایک امدادی پرواز کراچی ایئرپورٹ پہنچی، انڈونیشیا کے سفیر، قونصل جنرل، صوبائی وزیر سعید غنی، ساجد جوکھیو، این ڈی ایم اے اور پاک فوج افسران بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
اس موقع پر پاکستانی حکام نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد بھیجنے پر انڈونیشیا کا شکریہ ادا کیا۔