ڈیرہ اسماعیل خان: لنڈہ شریف اڈا پر نجی کلینک میں دھماکہ

ڈیرہ اسماعیل خان: لنڈہ شریف اڈا پر نجی کلینک میں دھماکہ

تفیصلات کے مطابق دھماکہ لنڈہ شریف اڈا کے قریب نجی کلینک میں ہوا، دھماکہ سے کلینک مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ متصل دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کو علاقہ کو سیل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا، تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحاصل اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ دھماکے کی نوعیت کتنی تھی تاہم دھماکہ آئی ای ڈی کا ہوسکتا ہے ۔