پشاور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کیلئے ابھی تحریک انصاف نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔
مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نام سامنے آنے پر پی ڈی ایم اپنے نام پیش کرے گی، تحریک انصاف کی من مانیوں کا سورج غروب ہوچکا ہے۔
اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نگران وزیر اعلیٰ کے سلسلہ میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس ہی جائے گا۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں نگران سیٹ اپ کی تیاریاں جاری ہیں، اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کیلئے دوست محمد اور ظفراللہ خان کے نام تجویز کر دیئے، تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر سیف اور جاوید اقبال متوقع امیدوار ہیں، اگر اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلیٰ میں اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔