وزیر اعظم شہباز شریف سے احسن اقبال اور آفتاب احمد شیر پاؤ کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 07 April,2023 05:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیر اعظم کو اپنے دورہ چین اور چینی حکام سے ملاقاتوں پر بریفنگ دی، ملاقات میں وزارت منصوبہ بندی سے متعلقہ امور اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ملک کی موجودہ مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔