سپریم کورٹ کو بطور ادارہ تحلیل کرنے کے اقدامات ہو رہے، فواد چودھری

سپریم کورٹ کو بطور ادارہ تحلیل کرنے کے اقدامات ہو رہے، فواد چودھری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر فی الفور عمل ہونا چاہیے، پارلیمان آرٹیکل 81 کے تحت الیکشن کے اخراجات روک نہیں سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب 23 اپریل کو کوئی چیک سائن نہیں کر سکیں گے، فواد چودھری

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور جج صاحبان کے خلاف نامعلوم اور غیر اہم انفرادی درخواستیں دلوائی جاتی ہیں اور پھر پیمرا کی خصوصی ہدایات پر میڈیا چینلز پر ان گھٹیا، بدنیتی پر مبنی الزامات کو ہیڈلائنز میں چلوایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے خلاف مہم انتہائی گھٹیا ہے۔