اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہر یار آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب اسلام آباد پولیس نے اہم پارٹی رہنما شہریار آفریدی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق سابق وفاقی وزیر کو تھری ایم پی او کے تحت وفاقی دارالحکومت کے علاقے ایف ایٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔