سابق ایم این اے جمیل احمد کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

سابق ایم این اے جمیل احمد کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اپنے بیان میں سابق ایم این اے جمیل احمد نے کہا کہ میں نے 13 برس فوج میں بطور کیپٹن خدمات انجام دیں، میرا بیٹا اس وقت فوج میں بطورلیفٹیننٹ کام کر رہا ہے۔

جمیل احمد نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر دلبرداشتہ ہوں، قومی تنصیبات پر حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔