جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے سیاسی رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

Published On 31 May,2023 09:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

آصف زرداری نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور پیپلز پارٹی کا مفلر پہنایا، ملاقات کے موقع پر یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری، مخدوم احمد محمود، حسن مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

رحیم یار خان بہاولپور، مظفر گڑھ، راجن پور، بہاولنگر، میانوالی، اوکاڑہ، خانیوال سے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

رسول بخش جتوئی، قطب فرید کوریجا، سردار شمشیر مزاری، سید قائم علی شمسی، سردار اللہ بخش لغاری، پیر جعفر، مزمل شاہ، میاں علمدار قریشی، عبد الغفور آرائیں، یاسر عطا قریشی سمیت دیگر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔