بھرتیاں کیس: پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم

بھرتیاں کیس: پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم

سیشن کورٹ لاہور میں پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے اینٹی کرپشن حکام کی اپیل پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس: خدیجہ شاہ و دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی

عدالت نے اینٹی کرپشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو جسمانی ریمانڈ کیلئے کل علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے پر اپیل دائر کر رکھی تھی، ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے اینٹی کرپشن حکام کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔