اسلام آباد: (دنیا نیوز) قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے فنانس بل 24-2023 پر دستخط کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی اور فنانس بل 24-2023 پر دستخط کر دیئے ہیں، صادق سنجرانی کے دستخط سے بجٹ کی منظوری کاعمل مکمل ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے فنانس بل کی منظوری دی تھی جس کے بعد اسے دستخط کے لئے صدر مملکت کو بھجوایا گیا تھا۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی میں فنانس بل میں مزید ترامیم کے تحت 215 ارب کے نئے ٹیکس عائد کئے گئے ہیں، جس کے بعد آئندہ مالی سال 24-2023 کے 14 ہزار 480 ارب روپے کے وفاقی بجٹ کو منظور کر لیا گیا تھا۔