وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری غیر سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے

Published On 05 July,2023 05:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری غیر سرکاری دورے پر نیو یارک پہنچ گئے، وہ ایک ہفتہ امریکا میں قیام کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ امریکا کے دوران بعض ممتاز امریکی تھنک ٹینکس کے اجلاسوں میں شریک ہوں گے، امریکی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری جاپان کا دورہ مکمل کر کے امریکا روانہ ہوئے جبکہ آصفہ بھٹو زرداری ٹوکیو سے کراچی واپس پہنچیں گی۔