شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ ایک بار پھر موخر

شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ ایک بار پھر موخر

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ پیش ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جا سکا ہے اس لئے مزید وقت درکار ہے، اب ایل این جی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ 18 جولائی کو سنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ 26 جون کو احتساب عدالت نے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔