راجا رفعت مختار آئی جی سندھ تعینات، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

Published On 19 August,2023 07:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) راجا رفعت مختار کو انسپکٹر جنرل سندھ پولیس تعینات کر دیا گیا، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

راجا رفعت مختار پی ایس پی 24 کامن کے افسر تھے، راجا رفعت مختار پنجاب پولیس میں تعینات تھے۔

 

راجا رفعت مختار ایڈیشنل آئی جی پنجاب تعینات تھے، وہ آر پی او ملتان، آر پی او فیصل آباد اور آر پی او بہاولپور بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

راجا رفعت کا شمار پروفیشنل پولیس افسران میں ہوتا ہے، وہ اچھی شہرت رکھنے والے پولیس افسروں میں شمار ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ آئی جی پولیس سندھ کے عہدے پر خدمات انجام دینے والے غلام نبی میمن ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودیہ عرب گئے ہوئے ہیں۔